واشنگٹن :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا پر کنٹرول کے بیان کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں عوامی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر نعرے لگائے اور ’’وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں‘‘ کے بینرز لہرا کر احتجاج کیا۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھی مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
عالمی سطح پر بھی امریکی کارروائی کے خلاف مظاہرے ہوئے، جہاں فرانس، اٹلی، یونان، ارجنٹائن اور کولمبیا میں عوام نے امریکی آپریشن کی مخالفت کی اور بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور عالمی برادری کو غیر قانونی اقدامات کے خلاف اقدامات کرنا چاہیے۔