Get Alerts

امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، مگر ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے ، صدر وینزویلا

 امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، مگر ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے ، صدر وینزویلا

کیراکس: : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین بھیجنے کے اعلان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، مگر ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔

مادورو کا کہنا تھا کہ وینزویلا اپنے وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرے گا اور امریکہ کے جارحانہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ پیٹرو نے کہا کہ وہ "ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے"، اور ان کا یہ ردعمل امریکہ کی جانب سے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کے الزامات پر کولمبیا کے صدر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے تھا۔

یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکہ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں، جن پر منشیات کی سمگلنگ اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پیٹرو نے ان پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کو مزید مضبوط کیا۔

خیال رہے کہ وینزویلا اور کولمبیا دونوں ہی اس وقت امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی بنا پر عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: