پاناما کا فیصلہ خلاف آیا تو سڑکوں پر نہیں نکلیں گے: سعد رفیق

پاناما کا فیصلہ خلاف آیا تو سڑکوں پر نہیں نکلیں گے: سعد رفیق

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے خلاف بھی آیا تو سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہیں نکلیں گے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2018 تک اقتدار کی مدت پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کی مدت پوری کرانے میں تکالیف برداشت کر سکتے ہیں تو اپنی حکومت کا بھی ایک, ایک منٹ پورا کرنا چاہتے ہیں مگر نقصان صرف ہمارا نہیں عمران خان کا بھی ہو گا کیونکہ ان کے خلاف بھی عدالتوں میں کیس ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے مزید کہا کہ 2018 سے پہلے انتخابات میں جانا پڑ گیا تو بھی کوئی پریشانی نہیں کیونکہ 4 سال سے ریت میں پانی نہیں ڈالا کام کیا ہے۔

یاد رہے پاناما جے آئی ٹی اپنی رپورٹ 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی جس کے بعد کسی بھی وقت پاناما کیس کا تفصیلی فیصلہ آسکتا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں