فیس بک اور انسٹا گرام پر ” DoNotDisturb“ فیچر کی آزمائش

فیس بک اور انسٹا گرام پر ” DoNotDisturb“ فیچر کی آزمائش
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی پریشانی دور کر نے کیلئے ” DoNotDisturb“ کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، تاہم یہ فیچر فیس بک کی فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹا گرام پر بھی دستیاب ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اس آپشن کی بدولت ایپس پر 30 منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے، آٹھ گھنٹے، ایک دن اور خود اپنی مرضی سے نوٹیفیکیشن اوردیکھی جانے والی پوسٹوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ پھر یہ آپشن ازخود یا آپ خود ہی ختم کرسکتے ہیں۔یہ دونوں فیچرزبعض اکاونٹس پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹفکیشن کےلیے آواز اور تھرتھراہٹ کے آپشنز بھی بند اور کھولے جاسکیں گے۔



اس فیچر کے ذریعے ایک جانب تو فیس بک اور انسٹا گرام سے وقتی طورپردوررہا جاسکتا ہے اوراس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو فیس بک اورانسٹا گرام اکاو¿نٹ ختم یا بند کرنے سے روکا جائے تاہم انسٹاگرام اورفیس بک کے ترجمانوں نے اس آپشن پر لب کشائی نہیں کی۔اس سے قبل انسٹا گرام نے ’یو آر آل کوٹ اپ‘ نامی ایک فیچر بھی پیش کیا ہے جو آپ کو پہلے سے ہی دیکھی جانے والی پوسٹس پر اضافی اسکرولنگ سے روکتا ہے۔ انسٹا گرام کا یہ فیچر ایپ پر گزارے آپ کے وقت کا حساب بھی رکھتا ہے جسے ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔