نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی
کیپشن: ریفرنس کی سماعت جج کی غیر موجودگی کے باعث 9 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کی غیر موجودگی کے باعث 9 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

خواجہ حارث نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ جج محمد بشیر کی موجودگی میں جرح چاہتے ہیں۔ جس پر احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

العزیزیہ ریفرنس کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر جرح کی تھی، جس کا سلسلہ آج بھی جاری رہنا تھا، تاہم آج سماعت نہ ہو سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں