عمران خان اور مریم نواز کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

عمران خان اور مریم نواز کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ
کیپشن: مریم نواز نے ٹوئٹر پر عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیا / فوٹو فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز کی بیٹی مریم نواز کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ۔الفاظ کے اس مقابلے سے دکھائی دیتا ہوں مریم نواز چیئرمین تحریک انصاف سے بہت نالاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور جیل جانے کیلئے تیار ہوں، مریم نواز
   

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جو شخص کسی مقصد کے لیے کھڑا نہیں ہوتا، وہ کسی بھی چیز کے لیے گر سکتا ہے۔ میلکم ایکس کی یہ کہاوت ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو 25 جولائی کو ووٹ نہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عمران خان کے اس بیان پرمریم نواز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے کئی سوال کر ڈالے۔ مریم نواز نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تم کس کے لیے کھڑے ہوتے ہو؟ خلائی مخلوق کے لیے؟ سازشوں کے لیے؟ امپائر کی انگلی کے لیے؟ صادق سنجرانی کے لیے؟ ڈکٹیشن کے لیے؟ سپانسرڈ دھرنوں اور سیاست کے لیے؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں