پاکستان میں غریبوں کو 100 یونٹ بجلی فری لیکن بھارت میں کتنے یونٹ مفت ملیں گے

پاکستان میں غریبوں کو 100 یونٹ بجلی فری لیکن بھارت میں کتنے یونٹ مفت ملیں گے

نئی دہلی : بھارتی پنجاب میں پہلی بار اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی نے  عوام کو 300 یونٹ بجلی فری دینے کا اعلان کردیا ۔ تین سو یونٹ تک مفت بجلی 

ماہ رواں سے ملے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے پنجاب کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی پنجاب میں کامیاب ہوگئی تو وہ صارفین کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے۔ 
عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما راگھو چڈھا نے کہا کہ  پنجاب اب دہلی کے بعد مفت بجلی فراہم کرنے والی  ملک کی دوسری ریاست بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آج صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا ہے ۔