ثاقب نثار نے پیسے لے کر چیئرمین پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا : شرجیل میمن 

ثاقب نثار نے پیسے لے کر چیئرمین پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا : شرجیل میمن 

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیسے لے کر چیئرمین پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا تھا ۔ اب وہ شخص کروڑوں روپے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ فروخت کر رہا ہے۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ثاقب نثار نے رشوت لی اور ایک کرپٹ شخص کو صادق و امین قرار دیا۔ ساری دنیا کو پتا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈاکا مارا ہے۔ جب نیب اور اینٹی کرپشن ثاقب نثار کو پکڑیں گے تو اصل باتیں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے شہریوں کوریلیف فراہم کرے۔ وفاقی حکومت،وزیراعظم  لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیں۔عیدپر لاڑکانہ  میں کئی روز تک بجلی بند رہی۔کراچی میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھادیاگیا ۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کوالزامات کی سیاست چھوڑنی چاہیے۔  جماعت اسلامی پیپلزپارٹی پر من گھڑت الزامات لگارہی ہے۔ آپ عوام کی خدمت کریں گےتوووٹ ملیں گے ۔