ماورہ نے کشمیری دلہن کا روپ دھار لیا

ماورہ نے کشمیری دلہن کا روپ دھار لیا

لاہور:ماورہ نے کشمیری دلہن کا روپ دھار لیا۔پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل ماورہ حسین نے اپنی نئی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے والی اداکارہ ماورہ حسین آج کل اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

انہوں  نے انسٹاگرام  پر نئی تصاویراور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کشمیری دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ماورہ حسین نے یہ روپ ایک ڈرامے "نیم "کے لیے دھارا ہوا ہے۔ ان کے کشمیری روپ کو بہت زیادہ پسند کیاجارہا ہے۔

ماورہ حسین کا نیا سیریل ’نیم‘ نجی ٹی وی نشر کیا جائے گا جس میں وہ اداکار و مشہور یوٹیوبر ارسلان نصیر اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ  اداکاری کرتی نظر آئیں گی ۔

مصنف کے بارے میں