افغانستان میں خواتین پر ایک اور پابندی

افغانستان میں خواتین پر ایک اور پابندی

کابل: افغانستان میں خواتین پر ایک اور پابندی عائد کی جارہی ہے۔ افغان طالبان نے ایک ماہ کے اندر خواتین کے بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 افغان خواتین کے عوامی مقامات میں جانے کی رسائی کو مزید کم کرنے کے لیے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ملک بھر میں ایک ماہ کے اندر بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔


گزشتہ سال افغان طالبان نے ملک میں بچیوں کے ہائی سکول بند کرنے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جامعات میں جانے پر پابندی عائد کی تھی اس کے علاوہ افغان خواتین کو امدادی گروپوں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا تھا جبکہ جم، پارکس اور پبلک باتھ ہاؤسز سمیت متعدد مقامات کو خواتین کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں