پنجاب حکومت کا ایک اہم فیصلہ ،6  جون سے  پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی

پنجاب حکومت کا ایک اہم فیصلہ ،6  جون سے  پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی

لاہور:پنجاب حکومت  نے  ایک اہم فیصلہ کیا ہے ،6  جون سے  پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی، انسداد سموگ سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم اور سالانہ معائنہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں