Get Alerts

سندھ حکومت نے 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

سندھ حکومت نے 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی : سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی 15 جون سے نافذ ہو گی، اور اس کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل،  بلیک ، اوکسو ڈیگریڈیبل اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔

محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی نے اس فیصلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صرف ماحول دوست بیگ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس اقدام کے تحت سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 میں ترمیم کی گئی ہے۔

سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہیں، اور اب صرف اعلان نہیں بلکہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اس قانون پر مکمل عمل درآمد کرائے گی تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

ٹیگز: