میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔
راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-2 سے شکست دی۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر تھا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، جہاں مصری کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
ایک اور دلچسپ مقابلے میں ارجنٹینا نے کیپ ورڈے کو 3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹینا نے فیصلہ کن لمحات میں برتری برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔
ادھر کولمبیا نے گھانا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے کامیابی حاصل کی اور پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔
ان نتائج کے بعد مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے ناک آؤٹ مرحلے کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جہاں ٹورنامنٹ مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔