میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، جہاں ٹورنامنٹ میں باقی رہ جانے والی 16 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے علاوہ برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، انگلینڈ، بیلجیم، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پری کوارٹر فائنل مرحلے کے مقابلوں کا آغاز آج 4 جولائی سے ہوگا۔ پہلے روز کینیڈا کا مقابلہ مراکش سے جبکہ پیراگوئے کی ٹیم فرانس کے مدمقابل آئے گی۔
5 جولائی کو برازیل اور ناروے آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ میزبان میکسیکو کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
6 جولائی کو پرتگال اور اسپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ کھیلا جائے گا، جبکہ امریکا کی ٹیم بیلجیم کا چیلنج قبول کرے گی۔
ناک آؤٹ مرحلے کے آخری روز، 7 جولائی کو ارجنٹینا کا سامنا مصر سے ہوگا، جبکہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا بھی کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
ان تمام مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد عالمی ٹائٹل کی دوڑ مزید دلچسپ اور سخت مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔