اگر نام ججوں نے تجویز کیے تو نوازشریف کا خدشہ بجا ہے اعتزاز احسن کا معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اگر نام ججوں نے تجویز کیے تو نوازشریف کا خدشہ بجا ہے اعتزاز احسن کا معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی کےلئے نام ججوں نے تجویز کیے ہیں تو نواز شریف کے خود کو انصاف نہ ملنے کے خدشات میں وزن ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 اپریل کو ملک کے دو اہم اداروں کے اعلیٰ حکام کو دو الگ الگ واٹس ایپ کالز موصول ہوئیں، سیکیورٹیز ایک ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ظفر حجازی کو کال میں کہا گیا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں بلال رسول کا نام شامل کیا جائے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر کو کال موصول ہوئی کہ جے آئی ٹی کے لیے عامر عزیز کا نام بھیجا جائے۔

ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ایسا ہوا ہے تو پھر وزیراعظم نواز شریف کے اندیشوں میں وزن ہو سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.