سکھ فار جسٹس نے سکھ سپاہیوں کو پنجاب آزاد کرانے کی کال دیدی 

سکھ فار جسٹس نے سکھ سپاہیوں کو پنجاب آزاد کرانے کی کال دیدی 

آپریشن بلیو اسٹار کے 38 سال کی تکمیل سے قبل علیحدگی پسند گروپ "سکھ فار جسٹس"نے سکھ سپاہیوں کو "پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرانے" کی کال دے دی ۔

ذرائع کے مطابق سکھ فار جسٹس موومنٹ نے سکھ سپاہیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی سرحدیں چھوڑ کر سری اکال تخت صاحب میں دعا اور خالصتان ریفرنڈم میں شمولیت کاکہہ دیا ہے ۔

سکھ فار جسٹس موومنٹ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ہندوستانی سرحدوں کا دفاع چھوڑ کر سری اکال تخت صاحب میں ’’دعا اوخالصتان ریفرنڈم میں شمولیت کا کہہ دیا،سکھس فار جسٹس  کے جنرل کونسلر گروپتونت سنگھ پنوں نے سکھ فوجیوں کو ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوجی یونٹوں کو چھوڑ دیں۔

سکھ فار جسٹس موومنٹ کا نے کہا کہ  پنجاب میں خالصتان ریفرنڈم، ووٹنگ کی تاریخ کے اعلان اور دعا میں شامل ہونے کے لیے 6 جون کو سری اکال تخت صاحب پہنچیں ۔

گروپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے ہمیںخالصتان نواز سکھ سپاہیوں کی جون 1984ء کی بغاوت یاد رکھنی چاہیے ، جب سری دربار صاحب پر بھارتی فوج کے حملے کے جواب میں بھارت نواز بریگیڈیئر آر ایس پوری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔