کوئی سمجھ نہیں آ رہی سیاست کی گڈی کون لوٹے گا، نواز شریف کے لیے ریسٹ از دی بیسٹ ہے: شیخ رشید احمد

کوئی سمجھ نہیں آ رہی سیاست کی گڈی کون لوٹے گا، نواز شریف کے لیے ریسٹ از دی بیسٹ ہے: شیخ رشید احمد
سورس: File

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں  بلکہ عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی۔  اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہےنون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں، اس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب نوازشریف کےپاکستان آنےیا نہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ اب انکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے۔

d129ec4a09771472e80af3a85e8ccc9b

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بیس دن بہت اہم ہیں۔ان دنوں میں کٹی کٹانکل آئےگا، تاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھران سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہےکوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگا۔

22ea51408ed4e04334a863640a92d95c

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، 50 فیصد مہنگائی زیاده، کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت 100 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھ گئی، معیشت زمین بوس ہوگئی ہے، غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، پاکستان میں یہ حساب ہے کہ قبرایک ہے اور بندے چار ہیں۔

مصنف کے بارے میں