Get Alerts

اپنی ہی پارٹی میں فلور کراسنگ،ٹرمپ کےجنگی اختیارات ختم،دباؤ بڑھ گیا:  کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کس نے کیا؟ ،سینئر اینکر فواد احمد کے وی لاگ میں سنسنی خیز انکشافات

 اپنی ہی پارٹی میں فلور کراسنگ،ٹرمپ کےجنگی اختیارات ختم،دباؤ بڑھ گیا:  کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کس نے کیا؟ ،سینئر اینکر فواد احمد کے وی لاگ میں سنسنی خیز انکشافات

لاہور:سینئر اینکر پرسن فواد احمد نے اپنے حالیہ وی لاگ میں عالمی سیاست اور خطے کی صورتحال پر اہم ترین معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق امریکی پارلیمنٹ (ایوانِ نمائندگان) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اپنے ہی ریپبلکن ساتھیوں کی مدد سے دوسری مرتبہ بڑی شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ ایوان نے صدر کے فوجی اختیارات محدود کرنے کی تاریخی قرارداد 208 کے مقابلے میں 215 ووٹوں سے منظور کر لی ہے، جس کے بعد صدر اب کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف کسی بڑی فوجی کارروائی کا آغاز نہیں کر سکتے۔
فواد احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس قرارداد کی قانونی حیثیت بہت زیادہ نہیں، لیکن پارلیمنٹ سے اس کا پاس ہونا اور ریپبلکنز کے 4 ارکان کی "فلور کراسنگ" صدر ٹرمپ پر شدید سیاسی دباؤ کا باعث بن رہی ہے کیونکہ ارکانِ پارلیمنٹ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ اس جنگ کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا رہے۔
اینکر فواد احمد نے انکشاف کیا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ کویت کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ڈرون کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔    دوسری طرف ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے کردار کی سختی سے تردید کی ہے۔
    ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ کویت ہمارا ٹارگٹ نہیں تھا، یہ دراصل امریکی 'پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم' کی صریح ناکامی ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
وی لاگ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اب اپنے مشیروں کو واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں چھیڑے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جس میں افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے اور دونوں ممالک بہت جلد معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔
سینئر اینکر فواد احمد  کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ "سارا نیتن یاہو" سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو امریکی مطالبات ماننے پر آمادہ کریں۔ اس کے علاوہ نیتن یاہو کے بیٹے "یائر" کو امریکہ سے بیدخل کرنے اور امریکہ میں موجود خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، جس کے بعد شدید دباؤ میں آکر نیتن یاہو نے ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے۔
وی لاگ کے آخری میں فواد احمد نے بتایا کہ  ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ وہ دشمن کو شکست دے چکے ہیں، تاہم رپورٹ کے مطابق ایران کے اندر کچھ حلقوں میں اس بیانیے کو لے کر سنجیدہ نوعیت کے اختلافات ابھر رہے ہیں۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے انتہائی سخت اور دوٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "افغانستان ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے"۔ فواد احمد کے مطابق اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، اس لیے افغان حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

ٹیگز: