Get Alerts

معروف ہالی ووڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین بیٹی کی ماں بن گئیں

معروف ہالی ووڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین بیٹی کی ماں بن گئیں

نیٹلی کی شادی فرانسیسی کوریو گرافر بنجمن ملی پیڈسے ہوئی تھی۔انھوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ایمالیا ملی پیڈ رکھاہے۔ ایمالیا کی پیدائش 22 فروری کوہوئی ہے۔35سالہ نیٹلی پورٹ مین آسکرایوارڈیافتہ ہیں۔

لاس اینجلس: معروف ہالی ووڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق نیٹلی کے ہاں یہ دوسرا بچہ پیداہواہے۔ ان کے پہلے بیٹے کی عمر 6 برس ہے۔نیٹلی کی شادی فرانسیسی کوریو گرافر بنجمن ملی پیڈسے ہوئی تھی۔انھوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ایمالیا ملی پیڈ رکھاہے۔ ایمالیا کی پیدائش 22 فروری کوہوئی ہے۔35سالہ نیٹلی پورٹ مین آسکرایوارڈیافتہ ہیں۔