سندھ سے لے کر خانیوال تک لوگوں کا یہی مطالبہ ہے ’’گو سلیکٹڈ گو‘‘:بلاول بھٹو 

سندھ سے لے کر خانیوال تک لوگوں کا یہی مطالبہ ہے ’’گو سلیکٹڈ گو‘‘:بلاول بھٹو 

خانیوال :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا سندھ سے لے کر خانیوال تک لوگوں کا یہی مطالبہ ہے ’’گو سلیکٹڈ گو‘‘ہم اس ملک کی عوام کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ،ہم نے مشرف اور ضیا کا مقابلہ کیا تم تو پھر بھی کٹھ پتلی ہو ۔

بلا ول بھٹو زرداری نے مار چ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اس ملک کے غریب کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ،اس کٹھ پتلی نےسمجھا تھا کےنیب کو استعمال کرکےبچ جائےگا،کٹھ پتلی نےسمجھاتھاکےاس کی حکومت کو چیلنج کوئی نہیں کرےگا،کٹھ پتلی نےسمجھا کےمیڈیا پرپابندی لگا کر بچ جائےگالیکن پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے مشرف اور ضیا کا مقابلہ کیا تم تو پھر کٹھ پتلی ہو ۔

بلاول بھٹو نے کہا عوام کےسمندر کو دیکھ کر کٹھ پتلی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،آج بنی گالہ سےچیخوں کی آوازیں آرہی ہیں،جیالوں کی دودن کی محنت سےسلیکٹڈ جھک گیا۔

بلاول نے مزید کہا ہر کسی کوچور کہنےوالاسب سےبڑا چورنکلا ،کون کہتاتھاکےپٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے؟اب ہمیں اسی منافق کو بھگانا ہے ،عمران خان نےبجلی،آٹا،گیس اور کھاد چوری کی،آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کی جیبوںپر ڈاکہ ڈالا ،کھاد کی قیمتوں میں مہنگائی کرکےکسان کامعاشی قتل کیا گیا،بی بی شہید کسان کو اپنا بھائی کہتی تھیں،شہید بی بی کےدورمیں کسان کو اس کی فصل کی قیمت پوری ملتی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تین نسلوں سےاس ملک کی عوام کیلئےجدوجہد کررہےہیں،اس سلیکٹڈ کا کوئی مستقبل نہیں،اس سلیکٹڈ نےلندن میں بھاگنا ہے،لیکن ہم نے اس ملک کی عوام کےساتھ جینا مرناہے۔