آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان کے ایک وکٹ پر 245 رنز 

آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان کے ایک وکٹ پر 245 رنز 
سورس: File

راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنالیے ہیں۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کھانے وقفے سے ایک اوور قبل نتھین لائن نے پیٹ کمنز کے ہاتھوں عبداللہ شفیق کو 44 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

اوپنر امام الحق نے شاندار بلےبازی کا سلسلہ جاری رکھا اور کیرئیر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی وہ 15 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اظہر علی نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور 64 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ 

 واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں