جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو برطرف کیا جائے: ن لیگ نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو برطرف کیا جائے: ن لیگ نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا
سورس: File

اسلام آباد:  ن لیگ  لائیرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی۔ وکلا کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کی بنیاد پر شکایت دائر کی گئی۔

وکلا نے درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر تحریک انصاف  پرویز الٰہی کے ساتھ جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں