Get Alerts

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو

اسلام آباد : پاکستان کی سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت سپریم کورٹ کے مختلف اداروں میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں ججز کی نئی نامزدگیاں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا ممبر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، اور چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔ اس کے علاوہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن رضوی بھی جوڈیشل کونسل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

ٹیگز: