لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات
سورس: File

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا ہے۔ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات میں کیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہبا زشریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا۔کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ان کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد سے نیب چیئرمین کی سیٹ خالی تھی۔اب وزیر اعظم شہبا زشریف نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا ہے۔