بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات مزید 2 را ایجنٹ بھارت روانہ

بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات مزید 2 را ایجنٹ بھارت روانہ

اسلام آباد:بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات را ایجنٹوں میں سے مزید 2 ایجنٹ بھارت واپس چلے گئے ہیں ۔  دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ مبینہ طور پر بھارتی آئی بی کے ارکان، بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری پریس بلبیر سنگھ اور جیا بالن سینتھل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3 بجے پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ بھارت چلے جائیں گے۔

جیا بالن سینتھل بھی بھارتی سفارت خانے میں اسٹاف آفیسر کے عہدے پر تعینات تھا کا اس کا تعلق بھی مبینہ طور پر بھارتی انٹیل جینس بیورو سے ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی ہائی کمیشن کے را سے تعلق رکھنے والے 3 ’ایجنٹ‘ بذریعہ دبئی بھارت روانہ ہوئے تھے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے 8 اہلکاروں میں سے 6 کا تعلق را جبکہ 2 کا تعلق بھارتی آئی بی سے بتایا گیا تھا۔