Get Alerts

میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے بے نقاب کرنے آیا ہوں:فیصل واوڈا 

میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے بے نقاب کرنے آیا ہوں:فیصل واوڈا 

اسلام آباد:  سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ میری ٹائم میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں اہم ثبوت لے کر آئے ہیں، اور انہوں نے اس سلسلے میں 8 ماہ تک تحقیقات کیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب خود سب سے پہلے کیا اور واضح پیغام دیا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اور انہوں نے اس معاملے میں کئی اہم ثبوت اکٹھے کیے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے میری ٹائم کے 728 صفحات کا مطالعہ کیا، جس سے انہیں 60 ارب روپے کی کرپشن روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں 2005 اور 2015 کے اہم معاملات کا علم ہے اور ان کے پاس یہ معلومات بھی ہیں کہ اس کیس کی سماعت کب سے التوا میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدہ درست تھا تو اتوار کو دفتر کھول کر معاہدہ کیوں منسوخ کیا گیا؟ فیصل واوڈا نے بتایا کہ پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ زمین کو 10 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کا فیصلہ ستمبر 2024 میں کیا گیا تھا، جبکہ پورٹ قاسم کی 365 ایکڑ زمین کے بدلے 500 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ ایک ڈیفالٹر کمپنی کے لیے نرم گوشہ پیدا کیا گیا اور یہ کمپنی فارن کمپنی بن کر آئی اور بعد میں لوکل کمپنی بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دھوکے بازی کے تحت آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ ممکن نہیں، اور سوال کیا کہ بورڈ اس کمپنی کو کیوں فیور دے رہا ہے؟

فیصل واوڈا نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ ان تمام ثبوتوں کا انکشاف کریں گے جو ایف آئی اے کو برسوں میں بھی نہیں مل سکے، اور اس کرپشن اسکینڈل کو عوام کے سامنے لائیں گے۔

ٹیگز: