Get Alerts

دبئی میں 160 امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

 دبئی میں 160 امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دبئی میں امریکی فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں 100 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ کویت میں تعینات امریکی افواج کو درجنوں ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اور بحرین میں امریکی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق، بحیرہ ہند میں 650 کلومیٹر دور ایک ایندھن بھرنے والے امریکی بحری جہاز کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں ایرانی فوجی افواج نے باضابطہ طور پر جنگ میں حصہ لیتے ہوئے 230 حملہ آور ڈرون ایک ساتھ لانچ کیے۔ ایرانی افواج نے اسرائیل کے اہم کمانڈ مراکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹیگز: