Get Alerts

حملوں میں 500 سے زائدٍ امریکی فوجی ہلاک، پاسداران انقلاب نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ، ایران کا دعویٰ

 حملوں میں 500 سے زائدٍ امریکی فوجی ہلاک، پاسداران انقلاب نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ، ایران کا دعویٰ

تہران : ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اڈوں پر ایران کے حالیہ حملوں میں اب تک 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حرکات کے نتیجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں دھکیل دیا ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ امریکی حکومت اب خود حساب کرے کہ اس کے فوجیوں کی ہلاکتیں کس طرح ہو رہی ہیں، اور سوال اٹھایا کہ کیا اب بھی امریکا کے مفاد پہلے ہیں یا اسرائیل کے؟ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حفاظت کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 10 آئل ٹینکروں اور خلیجی خطے میں امریکی فوجی اہداف پر بھی حملے کیے ہیں۔ ان کے مطابق دبئی میں 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی اور مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر امریکی فوجیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق زمینی افواج بھی لڑائی میں شامل ہیں، کویت میں امریکی فوجیوں کو درجنوں ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، بحرین میں امریکی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، اور اسرائیل کے اہم کمان مراکز پر بھی حملے ہوئے۔ بیک وقت 230 ڈرونز لانچ کیے گئے۔

ٹیگز: