بحرین: ایرانی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ کارروائی اس غیر مصدقہ خبر کے ردعمل میں کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کے ایک جزیرے پر میٹھے پانی کے پلانٹ کو نشانہ بنایا۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے سائرن بجائے اور کہا کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ وزارت نے بتایا کہ دارالحکومت منامہ میں ایک گھر اور آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔