Get Alerts

ایران فوج کا امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایران فوج کا امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

تہران : ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں 160 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 650 مزید زخمی ہیں۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد خلیجی ممالک میں امریکا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

پاسداران انقلاب نے بحر ہند میں 650 کلومیٹر دور ایک ایندھن بھرنے والے امریکی جہاز کو بھی میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ مزید برآں، ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملے کیے ہیں، اور آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق، اس آپریشن میں اسرائیل کی اہم عسکری اور سٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز اسرائیل کی سمت روانہ کیے گئے ہیں۔

دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قونصل خانے کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل آسمان پر بلند ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب، اسرائیل میں ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے باعث شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ملک بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بنکرز میں پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقبوضہ علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، اور بیت شیمش میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگز: