Get Alerts

وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اراکین کے لیے ان کیمرا بریفنگ

 وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اراکین کے لیے ان کیمرا بریفنگ

اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے تناظر میں وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اراکین کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس بریفنگ میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے شرکت کی ہے، تاہم اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا کوئی رکن اس بریفنگ میں شریک نہیں ہے۔

بریفنگ کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کو دفتر خارجہ کے حکام ایران اور اسرائیل کے تنازعے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دیں گے، جبکہ سکیورٹی حکام پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ کے اثرات پر بھی بات کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ وہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات تک کسی بھی حکومتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔

ٹیگز: