Get Alerts

آپریشن غضب للحق: 481 خوارج ہلاک، دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان، عطا اللہ تارڑ

آپریشن غضب للحق: 481 خوارج ہلاک، دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے "آپریشن غضب للحق" کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اپنے اہداف کے مطابق کامیابی سے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دشمن کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق، اب تک کی کارروائیوں میں دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک 481 شرپسند ہلاک جبکہ 696 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دشمن کی 226 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ 35 اہم چیک پوسٹوں پر فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔ کارروائی میں 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئی ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے انکشاف کیا کہ افغانستان بھر میں 56 مختلف مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان فضائی حملوں کا مقصد دشمن کے ٹھکانوں اور ان کی سپلائی لائن کو مفلوج کرنا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اس آپریشن کا واحد مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا  یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں کر لیے جاتے اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

ٹیگز: