Get Alerts

 آپریشن 'غضب للحق' میں دشمن کی عسکری قوت مفلوج، 527 کارندے ڈھیر:عطا تارڑ 

 آپریشن 'غضب للحق' میں دشمن کی عسکری قوت مفلوج، 527 کارندے ڈھیر:عطا تارڑ 

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دشمن کو ناقابلِ تلافی جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ اب تک 527 دشمن کارندے جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ ان کی دفاعی لائن مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق، پاک فضائیہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے 62 ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دشمن کے 205 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کرنے کے بعد ہماری فورسز نے 38 اسٹریٹجک پوسٹوں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔

ٹیگز: