Get Alerts

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 684 کارندے ہلاک، قندھار میں اہم عسکری تنصیبات تباہ، عطا تارڑ 

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 684 کارندے ہلاک، قندھار میں اہم عسکری تنصیبات تباہ، عطا تارڑ 

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جاری 'آپریشن غضب للحق' کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کو غیر معمولی جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ     آپریشن کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک اور 912 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔    افغان طالبان کی 252 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ 44 پوسٹوں پر پاکستانی فورسز نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
    عسکری ساز و سامان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اب تک 229 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔وفاقی وزیر نے حالیہ فضائی کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب قندھار میں دہشت گردوں کی ٹیکنیکل سپورٹ، اسلحہ سٹوریج کی تنصیبات اور ایک خفیہ سرنگ (Tunnel) کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جہاں جدید تکنیکی آلات رکھے گئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چترال سیکٹر کے سامنے افغانستان کی 'بدینی پوسٹ' پر دہشت گردوں کا وہ 'جمپ آف پوائنٹ' بھی نیست و نابود کر دیا گیا ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ اب تک افغانستان کے اندر مجموعی طور پر 73 مقامات پر فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ٹیگز: