Get Alerts

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے دورے کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر   نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی سلامتی کی بنیاد ہیں اور ان کی بدولت ہی ملک میں امن و استحکام قائم ہے۔ فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز نے آرمی چیف کو دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور پاک افغان سرحدی انتظام (Border Management) کے حوالے سے بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے سرحدوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

ٹیگز: