خراب کارکردگی والوں کو اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ،ریونیوکلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

خراب کارکردگی والوں کو اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ،ریونیوکلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ خراب کارکردگی والوں کو اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ،ریونیوکلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں ایف بی آر افسران کے اعزاز اپنی میزبانی میں ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  خراب کارکردگی والوں کو اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ،ریونیوکلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، واجب الادا قرضوں کا حجم سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر افسران نے دن رات محنت کی ہے، محصولات کا ہدف کرپشن کی نذر ہورہا ہے، خلوص اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر ہم سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خراب کارکردگی والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا۔پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہیں، ہمیں محصولات بڑھا کر اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں