Get Alerts

پاک بھارت کشیدگی : محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

پاک بھارت کشیدگی : محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج خلیجی ممالک کے مختصر مگر اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ ایک روزہ دورے پر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے، جہاں ان کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یہ دورہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینا اور پاکستان کا مؤقف واضح طور پر پیش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی عالمی رہنماؤں سے رابطے کر چکے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی رویے پر عالمی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

ٹیگز: