Get Alerts

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک اور کریک ڈاؤن کے دوران 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے  متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق، بھارتی فوج نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کے موبائل فونز، اہم دستاویزات اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے۔

کے ایم ایس کے مطابق، بھارتی فورسز نے کالے قانون کے تحت پُرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے چھاپوں اور لوٹ مار کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری طور پر جائزہ لے اور کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے اقدامات کرے۔

ٹیگز: