Get Alerts

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکینڈل: ’قانون سب کے لیے برابر ہے‘، وزیر داخلہ

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکینڈل: ’قانون سب کے لیے برابر ہے‘، وزیر داخلہ

اسلام آباد :وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے معروف منصوبے ’ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو‘ کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں قانون کی حکمرانی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
وزیرِ داخلہ نے سکینڈل کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس میں معاشرے کے تمام بااثر طبقات ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  اس گھناؤنے کھیل میں سیاستدان، بیوروکریٹس، ججز اور بینکرز سمیت ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔  معاملے کی چھان بین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کے سامنے حکومت اپنا دو ٹوک مؤقف پیش کرے گی۔
محسن نقوی نے امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا  "قانون سب کے لیے برابر ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب کے لیے الگ اور امیر کے لیے الگ قانون ہو۔ جیت ہر حال میں قانون کی ہو گی۔
وزیرِ داخلہ کے اس بیان نے دارالحکومت کے بااثر حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، ججز اور بیوروکریٹس پر مشتمل اس قدر بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا اعلان حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا، تاہم محسن نقوی کے سخت لہجے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار احتساب کا دائرہ کار انتہائی وسیع ہوگا۔

ٹیگز: