Get Alerts

’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ: بھارت کو چند گھنٹوں میں اوقات کا پتہ چل گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ: بھارت کو چند گھنٹوں میں اوقات کا پتہ چل گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال قبل پوری پاکستانی قوم نے متحد ہو کر بھارت کو اس کی اصل حیثیت بتا دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو چند گھنٹوں کی لڑائی میں ہی یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ پاکستان سے لڑنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔
کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے گزشتہ سال کے واقعات کی تفصیلات بتائیں  ۔ بھارت نے 22 اپریل کو خود ساختہ ’فالس فلیگ‘ آپریشن کیا اور بلا جواز پاکستان پر الزامات لگائے۔ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، اگر کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کیے جائیں۔
بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر مہم جوئی کی کوشش کی، لیکن پاک افواج نے اسے عبرتناک اور منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 'معرکہ حق' میں حاصل ہونے والی کامیابی پوری قوم کے لیے کسی بڑے تہوار سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ     "پاکستان نے بھارت کو وہ شکست دی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ہم نے دنیا کو ثابت کر دکھایا کہ پاکستان ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ملک ہے۔
تقریب کے دوران 'معرکہ حق' کے حوالے سے ایک خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، جس میں پاک افواج کی جرات، بہادری اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے مناظر پیش کیے گئے۔ تقریب کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ٹیگز: