آئین میں وزیر اعظم کی سولو فلائٹ کی کوئی گنجائش نہیں:سپریم کورٹ

آئین میں وزیر اعظم کی سولو فلائٹ کی کوئی گنجائش نہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئین میں وزیر اعظم کی سولو فلائٹ کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ کو بائی پاس کرنے کے معاملے پر عدالت عظمیٰ نے وفاق کی اپیل خارج کردی۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ رولز کبھی بھی آئین سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔ ٹیکس استثنیٰ وفاقی حکومت کا اختیار ہے اور وفاقی حکومت کابینہ کے مجموعے کو کہا جائے گا۔

جس پر حکومت کے وکیل نے کہا کہ حکومتی امور کیلئےمضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ  وزیراعظم کابینہ کی منظوری کے بغیر جو چاہے کرسکتا ہے؟ آئین میں وفاقی حکومت کی تعریف بیان نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی سولو فلائٹ کی کوئی گنجائش نہیں۔