عدالت نے پنجاب کی سرکاری کمپنیوں میں کرپشن کے تمام کیسز یکجا کر دیئے

عدالت نے پنجاب کی سرکاری کمپنیوں میں کرپشن کے تمام کیسز یکجا کر دیئے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی سرکاری کمپنیوں میں کرپشن کے تمام کیسز یکجا کر دیئے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیس جسٹس شاہد کریم کو ارسال کر دیا اور پرسوں سے باقاعدہ سماعت ہو گی۔21 کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا دعویٰ ہے کہ یہ کمپنیاں آڈٹ کرانے سے صاف انکار کر رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کی ان 56 کمپنیوں کے زیر انتظام اثاثوں کی ملکیت 62 ارب روپے سے زائد ہے۔

آڈیٹر جنرل نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہے اور اکیس کمپنیوں کو آڈٹ کرانے کیلئے نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں