پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا: وزیر خزانہ پنجاب

پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا: وزیر خزانہ پنجاب

لاہور:وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ  پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا۔ وزیر خزانہ نے پوسٹ بجٹ  بریفنگ میں بتایا کہ   پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا۔ان کامزید کہنا تھاکہ ہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ہم نے صوبے کو دوبارہ خوشحال بنانا ہے، انتخابات کے بعد منتخب حکومت نے بجٹ کو اسمبلی سے پاس کرانا ہوتا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری اولین ترجیح ہے، زرعی انقلاب لانے کے لئے جدید مشینری استعمال کریں گے، کسانوں کو سولرپینل فراہم کریں گے، پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے نظر آئے گا، ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام عوام کودیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج 30 ارب کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے، رمضان نگہبان پیکیج سے 65 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، نئی منتخب حکومت کا اصل بجٹ جون میں پیش کیا جائے گا، ہم ایک ڈیجیٹل پنجاب کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، لاہورمیں ایک آئی ٹی سٹی کی بنیاد بھی رکھی جارہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبے کا مالی سال 24-2023 کا 4 ہزار 480 ارب 70 کروڑ روپے بجٹ پیش کردیا تھا جبکہ ایوان نے گزشتہ 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی تھی۔

مصنف کے بارے میں