ٹرمپ کی ایک اور شرمناک حرکت,,,, اپنے لیے مشکلیں بڑھانے لگے

ٹرمپ کی ایک اور شرمناک حرکت,,,, اپنے لیے مشکلیں بڑھانے لگے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کانگریس سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کے لیے ویزہ لاٹری پروگرام فوری طور پر ختم کر دے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کے سربراہ چاک گریسلے سمیت متعدد سینیٹروں سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویزہ لاٹری نے قومی سلامتی کو کمزور بنا دیا ہے۔
انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کی آمد کے لیے رینڈم لاٹری کا سلسلہ ختم کرے تاکہ محفوظ امیگریشن سسٹم قائم کیا جا سکے۔ٹرمپ کا یہ بیان ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے کہ جن میں کہا گیا تھا کہ منگل کے روز نیویارک میں حملہ کرنے والا شخص سن دو ہزار دس میں گرین کارڈ حاصل کر کے امریکہ میں داخل ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ایک ازبک نژاد امریکی شہری نے منگل کی شب نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں لوگوں پر گاڑی چڑھا کر متعدد افراد کو ہلاک و زخمی کر دیا تھاجسے امریکی حکام نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔