کون بنے گا امریکہ کا سلطان ؟جوبائیڈن یا ٹرمپ ,بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہونے لگی 

Joe Biden,Donald Trump,US Election,
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن :جوبائیڈ ن کی جیت کی پیشگوئی کرنے والی امریکہ کی اہم ترین شخصیت سینیٹر برنی کی ایک اور پیشگوئی موجود ہ الیکشن کے حوالے سے درست ثابت ہوگئی اور جس طرح کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اس سے صاف لگتا ہے کہ جوبائیڈن کی جیت یقینی ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے جوبائیڈن کی جیت کیساتھ ساتھ الیکشن 2020 سے متعلق بڑی اہم پیشگوئیاں کی تھیں ،جس میں اب ان کی ایک اور اہم پیشگوئی سچ ثابت ہو چکی ہے ،برنی نے الیکشن سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس دفعہ الیکشن کے نتائج کافی دیر سے سامنے آئیں گے ،انہوں نےکہا تھا کہ موجود امریکی الیکشن میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ڈالے گئے لاکھوں ووٹوں کی گنتی کیلئے کافی وقت درکار ہو گا ،جس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر کا انتخاب کا فیصلہ پوسٹل ووٹوں کی گنتی پر ہی ہوگا اور اس وقت امریکی الیکشن میں سب سے زیادہ انتظار پوسٹل ووٹوں کی گنتی میں ہی لگ رہا ہے ۔

سینیٹر برنی نے واضح کیا تھا کہ ڈیموکریٹس ڈاک کے ذریعے ووٹ زیادہ کرینگے جبکہ ری پبلیکنز ووٹنگ کیلئے بوتھ کر رُخ کرینگے ،انہوں نے الیکشن کے حوالے سے اس حد تک پیشگوئی کی تھی کہ الیکشن کی رات ایسا لگے گا کہ ٹرمپ وسکونسن، پنسلوانیا اور مشیگن میں جیت رہے ہیں، لیکن جب دوسرے دن ڈاک کے ذریعے آئے ووٹ گنے جائیں گے تو پتا چلے گا بائیڈن جیت گئے،ساتھ ہی ساتھ برنی نے یہ پیشگوئی بھی کی جب ٹرمپ الیکشن ہار جائینگے تو وہ اگلی صبح شور مچانا شروع کردینگے کہ دیکھا میں نے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔