اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئر مین مقرر

 اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئر مین مقرر
سورس: File

‏اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئر مین مقرر کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں نوٹیفیکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔  سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ 

مریم اورنگزیب نے ایکس پر مزید لکھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

مصنف کے بارے میں