کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ
سورس: File

کوئٹہ:کوئٹہ اور  اوتھل سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیو نیوز کے مطابق  صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں 3.9 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ 


 اطلاعات کے مطابق  زلزلے کا مرکز اوتھل سے 20کلومیٹر دور تھا۔ ریکٹر  سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے سے کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی۔

مصنف کے بارے میں