Get Alerts

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات، تجارتی اور میری ٹائم تعاون بڑھانے پر بات چیت

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات، تجارتی اور میری ٹائم تعاون بڑھانے پر بات چیت

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بندرگاہی تعاون، تجارتی روابط اور میری ٹائم شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کراچی پورٹ اور کانسٹانسا پورٹ کو جوڑنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے دونوں ملکوں کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد چھ آپریشنل بندرگاہوں والا ملک بننے جا رہا ہے، جس سے یورپی منڈیوں تک رسائی میں مزید سہولت ملے گی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے میری ٹائم تربیت، سکیورٹی اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کی سپورٹس اور زرعی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اور دونوں فریقین نے سرمایہ کاری اور نئے تجارتی راستوں کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور رومانیہ نے اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

ٹیگز: