Get Alerts

محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت

محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت

کولمبو: وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں، خاص طور پر کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آ رہی ہے اور کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بہترین انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سری لنکا کی جانب سے ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

محسن نقوی نے سری لنکن وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے سنیل کمارا گیمیج نے خوشی سے قبول کیا۔ اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

ٹیگز: