Get Alerts

سکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیاں، دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا

سکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیاں، دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردوں کو گزشتہ دس برسوں کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تحقیقی ادارہ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (PICSS) کی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2025 میں ملک بھر میں دہشت گرد حملوں اور جانی نقصان میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 72 سکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔ اس دوران دہشت گرد حملوں کی وجہ سے مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اور اگست کے مقابلے میں ستمبر میں حملوں کی تعداد میں 52 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پیشہ ورانہ مہارت نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کر دیا ہے، اور ان کے خلاف کامیاب کارروائیوں نے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں خاطر خواہ کمی پیدا کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کامیاب کارروائیاں پاکستان میں امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہیں۔

ٹیگز: